اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے اپنے دورہ روس کے دوران ماسکو میں منعقدہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سماجی و ثقافتی امور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر فلسطین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔ بدھ کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور فلسطین میں جاری مظالم پر …
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی ماسکو میں فلسطینی وفد سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے اپنے دورہ روس کے دوران ماسکو میں منعقدہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سماجی و ثقافتی امور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر فلسطین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔
بدھ کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور فلسطین میں جاری مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایمل ولی خان نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی تاریخی طور پر مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑی رہی ہےاور فلسطینیوں کی آزادی و حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔








