اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں فریقوں نے اسلام آباد اور بیروت کے درمیان شہری سطح پر تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ …
چیئرمین سی ڈی اے سے لبنان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں فریقوں نے اسلام آباد اور بیروت کے درمیان شہری سطح پر تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک لبنان کو انتہائی قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اسلام آباد اور بیروت کے درمیان "سسٹر سٹی” تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ نے اسلام آباد کی ترقی و خوبصورتی کے لیے سی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد غیر معمولی طور پر سرسبز و شاداب اور قدرتی طور پر ایک نہایت خوبصورت شہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی صفائی، ہریالی اور خوبصورتی واقعی قابل تعریف ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کو مزید سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ مارگلہ کی پہاڑیاں اسلام آباد کے قدرتی حسن کو دوبالا کرتی ہیں جبکہ شہر 1960ء میں ماسٹر پلان کے تحت ایک جدید گرڈ لاک سٹی کے طور پر قائم کیا گیا۔ملاقات میں لبنان کے سفارتخانے کو ڈپلومیٹک انکلیو منتقل کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ تمام سفارتی مشنز کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کا منصوبہ زیرِ غور ہے۔ انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیو کی بیوٹیفکیشن، اپ گریڈیشن اور تفریحی و کھیلوں کی سہولیات میں اضافے کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔








