اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت آگنائٹ کے بورڈ نے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے، ملک میں ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے اور تخلیقی ٹیکنالوجی سیکٹرز کو فروغ دینے کے لیے اہم فلیگ شپ پروگرامز کی منظوری دے دی ہے۔بدھ کو وزارت سے جاری بیان کے مطابق منظور شدہ اہم اقدامات میں وزیرِ اعظم کا سٹارٹ اَپس کے لیے کلاؤڈ پروگرام شامل …
وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے فلیگ شپ ٹیکنالوجی پروگرامز قومی انوویشن کے سفر کی نئی سمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت آگنائٹ کے بورڈ نے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے، ملک میں ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے اور تخلیقی ٹیکنالوجی سیکٹرز کو فروغ دینے کے لیے اہم فلیگ شپ پروگرامز کی منظوری دے دی ہے۔بدھ کو وزارت سے جاری بیان کے مطابق منظور شدہ اہم اقدامات میں وزیرِ اعظم کا سٹارٹ اَپس کے لیے کلاؤڈ پروگرام شامل ہے، جس کے تحت نئے اور ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اَپس کو بین الاقوامی کلاؤڈ انفراسٹرکچر تک رسائی فراہم کی جائے گی۔
یہ پروگرام اسٹارٹ اَپس کے لیے ٹیکنالوجی اخراجات میں کمی، مؤثر اسکیلنگ، اور عالمی مارکیٹوں میں مسابقت کی صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔کوڈ 4 اے آئی پروگرام کے تحت 7,500 افراد کو پائتھن، جاوا سکرپٹ اور جاوا میں عملی تربیت فراہم کی جائے گی، ساتھ ہی جدید اے آئی فریم ورکس میں ایپلیکیشن ڈیولپمنٹ پر خصوصی فوکس ہوگا۔
پروگرام میں بلاک چین ( ایتھرم ،سولڈیٹی،ہائپر لیجر)، کوانٹم کمپیوٹنگ کے بنیادی پرومپٹ انجینئرنگ بھی شامل ہیں۔ڈیجیٹل پاکستان سائبر سیکیورٹی ہیکاتھون 2025 ملک کے 6 شہروں میں منعقد ہوگا، جبکہ تربیتی ورکشاپس اور آگاہی سیشنز 16 شہروں میں ہوں گے جن میں 3,000 سے زائد شرکاء شرکت کریں گے۔ سرکاری افسران کے لیے خصوصی تین روزہ تربیتی پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔
سی ٹی ایف (CTF)مقابلے کے کامیاب ٹیموں کو 65 لاکھ روپے کے انعامات، تربیتی سیشنز کے نمایاں شرکاء کو بین الاقوامی ٹریننگ واؤچرز میں 1 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے کی اسپانسرشپس فراہم کی جائیں گی، تاکہ پاکستانی ٹیلنٹ عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کر سکے۔نیشنل انکیوبیشن سینٹر کوئٹہ 2.0کے تحت بلوچستان میں کاروباری مواقع کو فروغ دیا جائے گا۔
یہ مرکز ہر سال 70 سے زائد نوجوان انٹرپریونرز کو تربیت، رہنمائی اور سرمایہ کاروں تک رسائی فراہم کرے گا، جس سے مقامی سٹارٹ اَپس اپنے خیالات کو قابلِ عمل کاروبار میں تبدیل کر سکیں گے۔مزید برآں،سیپ (ایس اے پی )ٹریننگ پروگرام کے تحت 2,500 نوجوانوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ انٹرپرائز ٹیکنالوجی سرٹیفیکیشن دی جائے گی، جس سے ان کی روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور پاکستان خطے میں SAP وسائل کا بڑھتا ہوا مرکز بنے گا۔یہ اقدامات وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں، جو ہنرمند، انکلوسیو اور انوویشن پر مبنی مستقبل کی تعمیر کے لیے نوجوانوں اور سٹارٹ اَپس کو مضبوط بناتا ہے۔








