اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس1635.97 پوائنٹس کی کمی کے بعد 158465.05 پوائنٹس پر بندہوا۔مارکیٹ میں 478 کمپنیوں کے 951.84ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 41.30 ارب روپے تھی،123 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،314کی قیمتوں میں کمی اور 41 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا،کے ایس …
سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس1635.97 پوائنٹس کی کمی
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس1635.97 پوائنٹس کی کمی کے بعد 158465.05 پوائنٹس پر بندہوا۔مارکیٹ میں 478 کمپنیوں کے 951.84ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 41.30 ارب روپے تھی،123 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،314کی قیمتوں میں کمی اور 41 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا،کے ایس ای 30 انڈیکس 524.48 پوائنٹس کی کمی کے بعد
48334.92 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 3133.54 پوائنٹس کی کمی کے بعد 229055.34 پوائنٹس پر بندہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 27.31 ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روزکے الیکٹرک کے 92996672 حصص،حیسکول 53919141 حصص اور ورلڈکال ٹیلی کا م کے 51080521حصص کا لین دین ہوا۔ گلستان سپننگ ملز،بی ایف مضاربہ اور چکوال سپننگ ملزسرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔









