پشاور۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں بدھ کے روز اپر اور انٹرمیڈیٹ کالج کورس کے افسران کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد کی گئی۔ خیبرپختونخوا پولیس تر جمان کے مطابق پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اپرکورس کے 98 جبکہ انٹرمیڈیٹ کورس کے 261 افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو رضوان منظور اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو خانزیب …
پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں اپر اور انٹرمیڈیٹ کورسز کی شاندار پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد

مزید خبریں
پشاور۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں بدھ کے روز اپر اور انٹرمیڈیٹ کالج کورس کے افسران کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد کی گئی۔ خیبرپختونخوا پولیس تر جمان کے مطابق پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اپرکورس کے 98 جبکہ انٹرمیڈیٹ کورس کے 261 افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو رضوان منظور اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو خانزیب خان نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔ اس کے علاوہ کالج کی انتظامیہ ، اساتذہ کرام اور زیر تربیت جوانوں بشمول لیڈیز اہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی کی آمد پر فن فائر بگل بجا کر استقبال کیا گیا اور پریڈ کمانڈر شفیق خان نے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی۔ پاسنگ آئو ٹ پریڈ تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ مولانا صہیب خطیب جامع مسجد عثمان پی ٹی سی ہنگو نے تلاوت کی۔
ریزرو انسپکٹر جمشید خان نے پاس آوٹ ہونے والے ٹرینیز افسران سے تجدید حلف وفاداری لی۔ مہمان خصوصی رضوان منظور کمانڈنٹ پی ٹی سی نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے تمام پاس آوٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ کمانڈنٹ پی ٹی سی نے کہا کہ کے پی پولیس گزشتہ دو دھائیوں سے دہشتگردی کا جواں مردی اور کمٹمنٹ سے مقابلہ کر رہی ہے اور اس صوبے کی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنے سپہ سالار ذوالفقار حمید کی قیادت میں دن رات سخت محنت کررہی ہے اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر منظم فورس کی تربیت سخت ہوتی ہے جس کا بنیادی مقصد جوانوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ انہیں نظم و ضبط کے دائرے میں ڈھالنا ہوتا ہے تاکہ فیلڈ میں ہر قسم کے مشکل حالات اور چیلنجز سے نبردآزما ہو سکیں۔
اس تاریخی ادارے کی خدمات شاندار اور قابل قدر ہیں اور انہوں نے ذمہ داری سبنھالتے ہی اس ادارے کی بہتری اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے خلوص نیت اور تندہی سے کام شروع کیا ہے۔ زیر تربیت جوانوں کو مزید سہولیات اور سٹاف کو مراعات دینے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ مستقبل میں جوانوں کو مزید بہترین ٹریننگ ماحول اور سہولیات فراہم ہوں ۔ کمانڈنٹ پی ٹی سی نے کہا کہ ان کی نیک تمنائیں تمام ادارے کے جوانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے پی ٹی سی کے تمام اساتذہ اور دیگر اسٹاف ممبران کو مبارکباد پیش کی جن کی انتھک اور مسلسل محنت ولگن کی وجہ سے ہزاروں ٹرینیز کی تعلیم وتربیت اور حفاظت ممکن ہوتی ہے اور امید ظاہر کی کہ محنت و لگن اور کامیابی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔پریڈ کے افسران و جوانوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ جسے ناظرین نے دل کھول کر داد تحسین پیش کیا۔








