اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے مالی امور کے خصوصی معاون ڈاکٹر انیس الزمان چوہدری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے فیصل مسجد اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد کے ہمراہ پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان بھی موجود تھے۔وفد کا استقبال بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کی دعوۃ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر …
بنگلہ دیشی وفد کا فیصل مسجد کا دورہ، اسلامی یونیورسٹی اور دعوۃ اکیڈمی کے کردار کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے مالی امور کے خصوصی معاون ڈاکٹر انیس الزمان چوہدری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے فیصل مسجد اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد کے ہمراہ پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان بھی موجود تھے۔وفد کا استقبال بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کی دعوۃ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس نے کیا۔
وفد کو فیصل مسجد کی تاریخی اہمیت، فنِ تعمیر اور دعوۃ اکیڈمی و یونیورسٹی کے تعلیمی و تبلیغی کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر انیس الزمان چوہدری نے دعوۃ اکیڈمی اور آئی آئی یو آئی کی علمی و مذہبی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ ادارے مسلم امہ کے لئے رہنمائی کے روشن مراکز ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
بعد ازاں وفد نے ڈاکٹر محمد الیاس کی امامت میں نمازِ ظہر ادا کی۔ شعبہ حفظ کے طلبہ نے قرآنِ کریم کی تلاوت کی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و پاکستان۔بنگلہ دیش برادرانہ تعلقات کے استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔دورے کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل دعوۃ اکیڈمی نے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز اور قرآنِ کریم کے نسخے پیش کئے جبکہ وفد نے پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور دعوۃ اکیڈمی و آئی آئی یو آئی کے علمی و دینی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔








