اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):حکومت نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 1134.5 ارب روپے حاصل کرلئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق حکومت نے بلوں کی نیلامی سے 950 ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقرر کیا تھا،نیلامی کیلئے مجموعی طور پر 2132.4 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔ ایک ماہ کی مدت کے بلوں پر منافع کی شرح میں 11 بیسز پوائنٹس،تین ماہ 0.1 فیصد کی کمی …
ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 1134.5 ارب روپے حاصل

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):حکومت نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 1134.5 ارب روپے حاصل کرلئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق حکومت نے بلوں کی نیلامی سے 950 ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقرر کیا تھا،نیلامی کیلئے مجموعی طور پر 2132.4 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔ ایک ماہ کی مدت کے بلوں پر منافع کی شرح میں 11 بیسز پوائنٹس،تین ماہ 0.1 فیصد کی کمی جبکہ چھ ماہ اور ایک سالہ مدت کے بلوں پر منافع کی شرح میں بالترتیب 0.4 اور 10 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔








