اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے ایک مرتبہ پھر پاکستان یونیورسٹیز ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔ یہ ملک کی سب سے بڑی اور معتبر اردو و انگلش مباحثہ مقابلہ بازی ہے جس کا انعقاد ہر سال ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیرِ اہتمام کیا جاتا ہے۔ نسٹ کی ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے …
نسٹ کا پاکستان یونیورسٹیز ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کامیابیوں کا تسلسل برقرار

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے ایک مرتبہ پھر پاکستان یونیورسٹیز ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔ یہ ملک کی سب سے بڑی اور معتبر اردو و انگلش مباحثہ مقابلہ بازی ہے جس کا انعقاد ہر سال ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیرِ اہتمام کیا جاتا ہے۔
نسٹ کی ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی اعزازات اپنے نام کئے جبکہ ججز اور منتظمین نے بھی ان کے علمی معیار اور مدلل گفتگو کو سراہا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نسٹ کے مباحثہ کار نوجوانوں کے لئے ایک مثال ہیں جو نہ صرف علمی میدان میں بلکہ فکری اور قائدانہ صلاحیتوں میں بھی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔








