اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پٹرولیم ایکسپلوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پی ای ایل ) کو پی کے پی کرتھار (PKP Kirthar)، پی کے پی ایکسپلوریشن (PKP Exploration II ) اور پی کے پی کدنوری لمیٹڈ (PKP Kadanwari ) کے حصص ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ مسابقتی کمیشن سےجاری پریس ریلیز کے مطابق کمپیٹیشن ایکٹ کے مرجر کنٹرول ریگولیشنز کے تحت لئے گئے جائزے کے بعد …
مسابقتی کمیشن نے پٹرولیم ایکسپلوریشن کو آئل اینڈ گیس سیکٹر کمپنیوں میں مزید شئیرز ایکوائر کرنے کی اجازت دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پٹرولیم ایکسپلوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پی ای ایل ) کو پی کے پی کرتھار (PKP Kirthar)، پی کے پی ایکسپلوریشن (PKP Exploration II ) اور پی کے پی کدنوری لمیٹڈ (PKP Kadanwari ) کے حصص ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مسابقتی کمیشن سےجاری پریس ریلیز کے مطابق کمپیٹیشن ایکٹ کے مرجر کنٹرول ریگولیشنز کے تحت لئے گئے جائزے کے بعد کمیشن نے فیصلہ دیا کہ مجوزہ ٹرانزیکشن سے پاکستان کے اپ سٹریم آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور پروڈکشن مارکیٹ میں اجارہ داری پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے۔
مسابقتی کمیشن کے تجزیے کے مطابق پٹرولیم ایکسپلوریشن کے ایکوائزیشن کے بعد بھی ان کمپنیوں کا مشترکہ مارکیٹ شیئر تیل اور کنڈینسیٹ کی پیداوار میں کافی کم ہی ہو گا ۔ یہ ٹرانزیکشن بنیادی طور پر کمپنی کی ملکیت کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لئے ہیں۔
اس ٹرانزیکشن کا آئل اینڈ گیس سیکٹر کی مارکیٹ میں کمپٹیشن کی صورتحال میں کسی بڑی تبدیلی کی وجہ نہیں ہوں گے۔اس ٹرانزیکشن سے کمپنی ک آپریشنل استعداد میں بہتری، اور توانائی کی مجموعی پیداوار میں معاون ہو گی، جبکہ مارکیٹ میں مسابقت بھی برقرار رہے گی۔








