اوجی ڈی سی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):آئل اینڈگیس کمپنی (اوجی ڈی سی ایل) کے بعدازٹیکس منافع میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اوجی ڈی سی ایل کو38.30ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):آئل اینڈگیس کمپنی (اوجی ڈی سی ایل) کے بعدازٹیکس منافع میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اوجی ڈی سی ایل کو38.30ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اوجی ڈی سی ایل کو 41.020 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا.

پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 8.91روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت میں 9.54روپے تھی،گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی (اپریل تاجون 2025) کے دوران کمپنی کو40.29ارب روپے کا خالص منافع ہواتھا جبکہ فی حصص آمدنی 9.37روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مدمیں 23.67ارب روپے جبکہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں 15.91ارب روپے کی ادائیگیاں کی تھیں۔