سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے چینی نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات ،اعلیٰ سطحی روابط اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

ریاض ۔30اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے ریاض میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی روابط اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ رائٹرز نے چینی وزارتِ خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یہ ملاقات ریاض میں منعقدہ "فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو" (ایف آئی آئی ) کانفرنس کے …

ریاض ۔30اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے ریاض میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی روابط اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

رائٹرز نے چینی وزارتِ خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یہ ملاقات ریاض میں منعقدہ "فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو” (ایف آئی آئی ) کانفرنس کے موقع پر ہوئی جسے سعودی عرب کی سالانہ اقتصادی و سرمایہ کاری کی سب سے اہم تقریب سمجھا جاتا ہے۔

نائب صدر ہان ژینگ نے ملاقات کے دوران کہا کہ چین سعودی عرب کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے، اعلیٰ سطحی تبادلوں کو بڑھانے اور بنیادی قومی مفادات پر ایک دوسرے کی حمایت کرنے کا خواہاں ہے۔ ہان ژینگ نے اس کانفرنس کے پہلے دن خصوصی خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے چین اور سعودی عرب کے تعلقات کو کثیر جہتی شراکت داری کے نئے دور کی جانب بڑھنے کا عندیہ دیا۔