مشرقی ممالک میں تعینات فوج کی تعداد میں کمی کی جائے گا ، نیٹو

واشنگٹن ۔30اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے رومانیہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ نیٹو کے مشرقی ممالک میں تعینات اپنی فوج کی تعداد میں کمی کرے گا، امریکی فوج نے وضاحت کی ہے کہ فوجی دستوں کی واپسی کا مطلب یورپ سے انخلا نہیں ہے۔العربیہ کے مطابق جاری ایک بیان میں امریکی فوج نے کہا کہ یہ یورپ سے امریکی انخلا نہیں اور نہ اس بات کی علامت ہے کہ …

واشنگٹن ۔30اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے رومانیہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ نیٹو کے مشرقی ممالک میں تعینات اپنی فوج کی تعداد میں کمی کرے گا، امریکی فوج نے وضاحت کی ہے کہ فوجی دستوں کی واپسی کا مطلب یورپ سے انخلا نہیں ہے۔العربیہ کے مطابق جاری ایک بیان میں امریکی فوج نے کہا کہ یہ یورپ سے امریکی انخلا نہیں اور نہ اس بات کی علامت ہے کہ نیٹو یا اس کے آرٹیکل فائیو کے تحت امریکہ کا عزم کمزور ہوا ہے۔

آرٹیکل فائیو کے مطابق، نیٹو کے 32 رکن ممالک میں سے ہر ایک اس وقت مدد فراہم کرنے کا پابند ہے جب کسی رکن ملک پر حملہ ہو۔ادھر نیٹو نے بھی اس پیش رفت کو کم اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اس فیصلے سے اتحاد کو پہلے ہی مطلع کر دیا گیا تھا۔

نیٹو کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ یہ محض ایک تبدیلی ہے ، کوئی غیر معمولی اقدام نہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اس تبدیلی کے باوجود، یورپ میں امریکی افواج کی موجودگی اب بھی کئی سالوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے اور 2022 سے پہلے کے عرصے کی نسبت اس وقت یورپ میں امریکی فوجیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔