ریاض۔30اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ امور حرمین شریفین نے اردو سمیت متعدد زبانوں میں زائرین کے لئے ڈیجیٹل رہنما ایپ’’دلیل المصلی‘‘ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل رہنما ایپ کے ذریعے زائرین حرمین نمازوں کے اوقات، آئمہ حرمین و موذنین کا تعارف ، قرآن کریم کے ڈیجیٹل نسخے، خطبات جمعہ اور حرمین شریفین میں ہونے والے درس کے …
سعودی عرب،زائرین کےلئے اردو سمیت متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل رہنما ایپ’’دلیل المصلی‘‘فراہم
ریاض۔30اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ امور حرمین شریفین نے اردو سمیت متعدد زبانوں میں زائرین کے لئے ڈیجیٹل رہنما ایپ’’دلیل المصلی‘‘ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل رہنما ایپ کے ذریعے زائرین حرمین نمازوں کے اوقات، آئمہ حرمین و موذنین کا تعارف ، قرآن کریم کے ڈیجیٹل نسخے، خطبات جمعہ اور حرمین شریفین میں ہونے والے درس کے علاوہ مسنون اذکار بھی دیکھ سکیں گے۔
رمضان میں اعتکاف کے حوالے سے مکمل رہنمائی کے بارے میں اس پلیٹ فارم پر تفصیلات موجود ہیں۔ نماز کے اوقات کے بارے میں ڈیجیٹل و اچ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے ایک سے دوسری نماز کے درمیان وقت کی نشاندہی کی جاتی ہے۔
ڈیجیٹل گائیڈ عربی، اردو، انگلش، ترکی، فرانسیسی، ملاوی اور انڈونیشیائی زبانوں میں فراہم کی گئی ہے جس کے استعمال کو بھی انتہائی آسان بنایا گیا ہے۔ گائیڈ کو اپنے موبائل پر سکین کرنے کے لئے حرمین شریفین میں مختلف مقامات پر’’کیو آر‘‘کوڈ موجود ہیں جنہیں سکین کرنے کے بعد ڈیجیٹل گائیڈ کو اپنے موبائل پرانسٹال کر کے روحانی تجربے سے فیض یاب ہوا جاسکتا ہے۔









