27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ،شرکا کوآفات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی رسپانس، وارننگ سسٹم اور عوامی آگاہی مہم کے لائحہ عمل بارے آگاہ کیا گیا

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کا استقبال کیا۔ جمعرات کو این ڈی ایم اے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفد کو این ڈی ایم اے کے صلاحیتوں ،دائرہ کار اور آفات …

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کا استقبال کیا۔

جمعرات کو این ڈی ایم اے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفد کو این ڈی ایم اے کے صلاحیتوں ،دائرہ کار اور آفات سے نمٹنے کے فعال نظام بارے بریفنگ دی گئی،شرکا کوآفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ایمرجنسی رسپانس، وارننگ سسٹم اور عوامی آگاہی مہم کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔

این ڈی ایم اے ماہرین نے وفد کواین ای او سی اورخطرات کی پیشگی آگاہی کے منظم نظام کے حوالے سے بریف کیا۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ممکنہ خطرات اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو بھی بر وقت معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد نے آفات کی پیشگی تیاری اور کوآرڈینیشن کے لیے این ڈی ایم اے کے مؤثر اقدامات کو سراہا۔ وفد کے شرکا نے کہا کہ نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کے فعال اور بروقت اقدامات مستقبل کی آفات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مزید خبریں