نیدرلینڈز کا پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق،دونوںممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):نیدرلینڈز نےپاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اورتجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سےپاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ پاکستان کے وزیر خزانہ اورنیدرلینڈز کے سفیر کی سرمایہ کاری سے متعلق ملاقات ہوئی ہے ۔ نیدرلینڈز نے پاکستان …

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):نیدرلینڈز نےپاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اورتجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سےپاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

پاکستان کے وزیر خزانہ اورنیدرلینڈز کے سفیر کی سرمایہ کاری سے متعلق ملاقات ہوئی ہے ۔ نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کا اتفاق کیا ہے۔زراعت ، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی نئی شراکت داری کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔نیدرلینڈز کی پاکستان میں سرگرم 50 کمپنیاں، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں توسیع کی خواہاں ہیں ۔

وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا کہ اقتصادی اصلاحات کے بعد پاکستانی معیشت استحکام کی جانب تیزی سےگامزن ہے ، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کا اقتصادی جائزہ اپ گریڈ کر کے پاکستانی معیشت مضبوط ہونے کا عندیہ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی سرمایہ کاری اور برآمدات پر مرکوز پالیسی سے پاکستان کی معیشت مضبوط اور مستحکم ہو گی،پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار نمایاں ہے۔نیدرلینڈز کے سفیر نے کہا کہ ترقی و مالیاتی ادارہ (ایف ایم او) کا پاکستان میں مزیدسرمایہ کاری میں معاونت کا ارادہ ہے ۔

مزید خبریں