چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کو سرزمینِ پاکستان پر پنپنے نہیں دیا جائے گا ،کامیاب آپریشنز نے انسدادِ دہشت گردی مہم کی افادیت ثابت کر دی۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سکیورٹی …

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کو سرزمینِ پاکستان پر پنپنے نہیں دیا جائے گا ،کامیاب آپریشنز نے انسدادِ دہشت گردی مہم کی افادیت ثابت کر دی۔

جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے دوران 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے،عزمِ استحکام اور بہادری کے تحت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہمارا مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج ایک صفحے پر ہیں امن کا عزم پائیدار ہے ،دشمن کی مداخلتیں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ،بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کو سرزمینِ پاکستان پر پنپنے نہیں دیا جائے گا ۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے ،ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک رکھنے کا عزم برقرار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب آپریشنز نے انسدادِ دہشت گردی مہم کی افادیت ثابت کر دی ،ہر سازش کو ناکام بنا کر ملک کو ترقی اور امن کی جانب گامزن رکھیں گے ۔

مزید خبریں