سپین کی کمرشل اتاشی اور ہیڈ آف اکنامک سیکشن کاچیمبر کا دورہ،سپین جانیوالے تجارتی وفد کے درخواست دہندگان سے ملاقات

فیصل آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے آئندہ جنوری میں سپین جانیوالے تجارتی وفد کے درخواست دہندگان سے کمرشل اتاشی اور ہیڈ آف اکنامک سیکشن کرسٹینا لیو نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیمبر کے صدر فاروق یوسف شیخ، سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر بھی موجود تھے۔ صدر فاروق یوسف شیخ نے بتایا کہ برآمدات بڑھانے …

فیصل آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے آئندہ جنوری میں سپین جانیوالے تجارتی وفد کے درخواست دہندگان سے کمرشل اتاشی اور ہیڈ آف اکنامک سیکشن کرسٹینا لیو نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیمبر کے صدر فاروق یوسف شیخ، سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر بھی موجود تھے۔

صدر فاروق یوسف شیخ نے بتایا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے مختلف ملکوں کو تجارتی وفد بھیجے جا رہے ہیں جبکہ سپین جانے والے وفد کے دورے کو بامقصد اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غالباً پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ملک کے سفارتخانے کی اعلیٰ افسر نے اسلام آباد میں سفارتخانے کی بجائے چیمبر میں خود آکے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے تجارتی وفد کے انتخاب میں شفافیت آئے گی اور اِس کے نتیجہ میں حقیقی معنوں میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کی راہیں ہموار ہو ں گی۔چیمبر کی تاریخ میں پہلی بار اس کا تجارتی وفد سپین جا رہا ہے۔