اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):طالبان کے زیر اقتدار افغان سرزمین منشیات،سمگلنگ اور دہشت گردی کا گڑھ بن گئی ہے۔ افیون کی کاشت کیلئے مشہور افغانستان آج کریسٹل میتھ اور کیمیائی منشیات کا عالمی مرکز بن چکا ہے۔افغانستان میں کیمیائی منشیات کی پیداوار اور سمگلنگ میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور منشیات و جرائم کے دفتر نے تہلکہ خیز رپورٹ ’’افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025‘‘ جاری کر …
طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں کیمیائی منشیات کی پیداوار اور سمگلنگ خطہ کیلئے خطرہ قرار،’’افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025‘‘کی تہلکہ خیز رپورٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):طالبان کے زیر اقتدار افغان سرزمین منشیات،سمگلنگ اور دہشت گردی کا گڑھ بن گئی ہے۔ افیون کی کاشت کیلئے مشہور افغانستان آج کریسٹل میتھ اور کیمیائی منشیات کا عالمی مرکز بن چکا ہے۔افغانستان میں کیمیائی منشیات کی پیداوار اور سمگلنگ میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور منشیات و جرائم کے دفتر نے تہلکہ خیز رپورٹ ’’افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025‘‘ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان مصنوعی منشیات، خاص طور پر کرسٹل میتھ(آئس) پیدا کرنے کا نیا مرکز بن گیا ہے۔افغانستان میں تیزی سے افیون کی زیر کاشت زمین کی جگہ منشیات بنانے والی کیمیائی لیبارٹریاں لے رہی ہیں ۔2017 سے 2021 تک مصنوعی منشیات کی ضبط شدہ مقدار 30 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مغربی افغانستان میں مقامی جھاڑی ’’ایفیڈرا‘‘ میتھ پیدا کرنے کا خام مواد فراہم کرتی ہے ، ہلمند، فرح، ہیرات اور نیمروز میں منشیات کی سینکڑوں چھوٹی منشیات لیبارٹریاں فعال ہیں ، افغانستان میتھ ڈرگز کا مرکز بننے کے بعد غیر قانونی منشیات کی ترسیل کا بھی مرکز بن گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں منشیات کے کاروبار کو اب چھپایا نہیں جاسکتا،خطہ بالخصوص پاکستان افغانستان سے منشیات سمگلنگ جیسے خطرے سے دوچار ہے،پاکستانی حکومت نے منشیات کے تدارک اور انسدادِ اسمگلنگ کے لیے اہم اور مؤثر اقدامات کیے ہیں۔
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 بحری جہازوں سے 972ملین ڈالر کی کرسٹل میتھ اور کوکین ضبط کی ہے۔پاک بحریہ کی جانب سے کشتیوں سے 2.5 ٹن آئس اور 50 کلو کوکین بھی ضبط کی گئی ۔خطے کےامن و استحکام کے لیے افغانستان کو منشیات سے پاک کرنا ضروری ہو گیا ہے۔








