اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کرم ،کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے والے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سکیورٹی فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ جمعرات کو پی پی پی میڈیا …
سینیٹر شیری رحمان کی کرم ،کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کرم ،کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے والے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سکیورٹی فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
جمعرات کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق شیری رحمان نے کہا کہ تین مختلف کامیاب آپریشنز پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزمِ استحکام کے عکاس ہیں، قوم پاک فوج کے بہادر شہدا کیپٹن ڈاکٹر نعمان سیلم، حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین مختلف کارروائیوں میں 25بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت دشمن کے عزائم پر کاری ضرب ہے، شہدا کی لازوال قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ قوم کا ہر فرد اپنے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے، ان کا حوصلہ پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے آخری مرحلے میں ہے، دشمن کو مکمل شکست ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امن کے دشمنوں کا انجام یقینی ہے،قوم اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ان شا اللہ سرخرو ہوگا۔








