قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر انہیں خراج تحسین

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین اور وطن کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کےلئے پوری قوم متحد ہے،مزید کارروائیاں جاری ہیں ،ہر سطح پر دشمن کی سازشوں کو روکا جائے گا۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین اور وطن کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کےلئے پوری قوم متحد ہے،مزید کارروائیاں جاری ہیں ،ہر سطح پر دشمن کی سازشوں کو روکا جائے گا۔

جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلوچستان آپریشن کے دوران پاک فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت قابلِ تحسین ہے،برآمد شدہ اسلحہ و بارودی مواد بھارتی سرپرستی کی واضح نشاندہی ہے،دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے جائیں گے، قوم متحد ہے۔ سیدال خان نے کہا کہ یہ کارروائیاں “عزمِ استحکام” وژن کی بڑی کامیابی ہے،سیدال خان نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں،سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورک کو پنپنے نہیں دیا جائے گا،پاکستانی قوم اور مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے یکساں پر عزم ہیں،مزید کارروائیاں جاری ہیں ،ہر سطح پر دشمن کی سازشوں کو روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عزم، ایمان اور یکجہتی کے ساتھ امن کا قیام ممکن بنایا جاسکتا ہے،فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی عوامی تحفظ کی ضمانت ہے۔

مزید خبریں