اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):عسکری بنک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر28فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بنک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ میں بنک کو 18.088ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے …
عسکری بنک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 28فیصد کا اضافہ
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):عسکری بنک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر28فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بنک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ میں بنک کو 18.088ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ سال کے پہلے نو ماہ میں بنک کو14.085ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہواتھا۔
اس مدت میں بنک کی فی حصص آمدنی 12.56 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 9.77روپے تھی۔اس مدت میں بنک نے ٹیکسوں کی مد میں 25.39ارب روپے کی ادائیگیاں کی ہیں۔کیلنڈر سال کی تیسری سہ ماہی میں بنک کو 7.45ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 24فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی میں بنک کو 5.99ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔ تیسری سہ ماہی میں بنک کی فی حصص آمدنی 5.18روپے ریکارڈکی گئی جبکہ اس مدت میں بنک نے ٹیکسوں کی مد میں 8.21ارب روپے ادا کئے ہیں۔









