کاشغر۔30اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نےکہا ہےکہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کااہم منصوبہ ہے جو اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس میں صنعتی ترقی، زرعی جدید کاری اور ڈیجیٹل تبدیلی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔جمعرات کو چائنا سینٹرل اینڈ سائوتھ ایشیا لیگل فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو …
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت اعلیٰ معیار کی مشترکہ ترقی کیلئے مضبوط قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک کی ضرورت ہے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا

مزید خبریں
کاشغر۔30اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نےکہا ہےکہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کااہم منصوبہ ہے جو اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس میں صنعتی ترقی، زرعی جدید کاری اور ڈیجیٹل تبدیلی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔جمعرات کو چائنا سینٹرل اینڈ سائوتھ ایشیا لیگل فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت اعلیٰ معیار کی مشترکہ ترقی کے لیے مضبوط قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ترقی اور سرمایہ کاری کا تسلسل اسی وقت ممکن ہے جب شفاف، قابل اعتماد اور موثر قانونی نظام موجود ہو جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کو یقینی بنائے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ قانونی یقین دہانی کے ذریعے پائیدار سرمایہ کاری ،سرمایہ کار ایسے ماحول میں اعتماد کرتے ہیں جہاں معاہدے قابل نفاذ ہوں، دانشورانہ ملکیت کے حقوق محفوظ ہوں اور منافع کی واپسی یقینی ہو، پاکستان سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے موثر قانونی اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعات کے حل کے ذریعے اعتماد مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری اختلافات کسی بھی معاشی شراکت کا حصہ ہیں تاہم غیر یقینی ماحول سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے بین الاقوامی کمرشل کورٹس اور علاقائی ثالثی مراکز کے قیام کی تجویز دی تاکہ تنازعات کے حل کا ایک تیز اور شفاف نظام قائم کیا جا سکے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایک موثر قانونی فریم ورک کے لیے ماہر پیشہ ور افراد کی تیاری لازمی ہے۔ انہوں نے مشترکہ قانونی تعلیم، خصوصی تربیتی کورسز اور ایکسچینج پروگرامز کے فروغ پر زور دیا تاکہ علاقائی تعاون کو مضبوط کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کااہم منصوبہ ہے جو اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس میں صنعتی ترقی، زرعی جدید کاری اور ڈیجیٹل تبدیلی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کنیکٹیویٹی اور اجتماعی خوشحالی کا ہمارا مشترکہ سفر ہے، پاکستان صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں ایک ایسے قانونی ماحول کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے جو اعتماد، شفافیت اور باہمی احترام پر مبنی ہو۔








