واشنگٹن ۔31اکتوبر (اے پی پی):امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت کا شٹ ڈاؤن نومبر تک جاری رہا تو ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی تنخواہیں رکنے سے امریکا کا فضائی نظام شدید متاثر ہو سکتا ہے، خصوصاً جب تعطیلات کے موسم میں فضائی سفر میں اضافہ ہوتا ہے۔شنہوا کے مطابق انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ہوا بازی کی صنعت کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد …
شٹ ڈاؤن نومبر تک جاری رہا تو فضائی نظام تباہی کا شکار ہو سکتا ہے، امریکی نائب صدر کا انتباہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔31اکتوبر (اے پی پی):امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت کا شٹ ڈاؤن نومبر تک جاری رہا تو ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی تنخواہیں رکنے سے امریکا کا فضائی نظام شدید متاثر ہو سکتا ہے، خصوصاً جب تعطیلات کے موسم میں فضائی سفر میں اضافہ ہوتا ہے۔شنہوا کے مطابق انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ہوا بازی کی صنعت کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی ایک تباہی بن سکتی ہےکیونکہ اُس وقت تک ان کارکنوں کو تین یا چار تنخواہیں نہیں ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو دوبارہ کھولنے کے سوا کوئی حل نہیں اور ڈیموکریٹس پر الزام لگایا کہ وہ ملک کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔ امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ سیان ڈفی نے بھی متنبہ کیا کہ اگر ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو بروقت ادائیگیاں نہ ہوئیں تو فضائی سفر میں شدید خلل پیدا ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق اکتوبر میں پروازوں کی تعداد نسبتاً کم رہی، مگر نومبر میں سفر کا رش بڑھ جائے گا۔








