انقرہ ۔31اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل امدادی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔العربیہ کے مطابق ترکیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں ملبے تلے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی لاشوں کی تلاش میں حصہ لینے کے لیے جو امدادی ٹیم بھیجی ہے وہ ابھی تک اسرائیل کی جانب سے رفح پر مصر سے غزہ کی پٹی تک پہنچنے کے لیے …
اسرائیل امدادی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے، ترکیہ

مزید خبریں
انقرہ ۔31اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل امدادی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔العربیہ کے مطابق ترکیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں ملبے تلے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی لاشوں کی تلاش میں حصہ لینے کے لیے جو امدادی ٹیم بھیجی ہے وہ ابھی تک اسرائیل کی جانب سے رفح پر مصر سے غزہ کی پٹی تک پہنچنے کے لیے گرین لائٹ کا انتظار کر رہی ہے۔
ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (اے ایف اے ڈی) مشن اب بھی سرحد پر انتظار کر رہا ہے اور اسرائیل نے ابھی تک داخلے کی اجازت نہیں دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی تمام شرائط کا احترام نہیں کر رہا ہے۔








