بیروت ۔31اکتوبر (اے پی پی):لبنان کے صدر جوزف عون نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی اسرائیلی دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائے۔ العربیہ کے مطابق یہ ہدایت اس وقت سامنے آئی جب جنوبی لبنان کے ایک سرحدی گاؤں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بلدیاتی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔صدارتی بیان کے مطابق صدر عون نے فوج کے کمانڈر رودولف ہیکل سے ملاقات میں کہا کہ فوج …
لبنانی صدر کافوج کو اسرائیلی دراندازی کا بھرپور جواب دینے کا حکم

مزید خبریں
بیروت ۔31اکتوبر (اے پی پی):لبنان کے صدر جوزف عون نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی اسرائیلی دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائے۔ العربیہ کے مطابق یہ ہدایت اس وقت سامنے آئی جب جنوبی لبنان کے ایک سرحدی گاؤں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بلدیاتی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔صدارتی بیان کے مطابق صدر عون نے فوج کے کمانڈر رودولف ہیکل سے ملاقات میں کہا کہ فوج جنوبی لبنان کی آزاد شدہ سرزمین میں کسی بھی اسرائیلی پیش قدمی کو روکنے کے لیے اقدام کرے، تاکہ ملکی سرحدوں اور شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے اہلکار کے قتل کو اسرائیلی جارحانہ کارروائیوں کا تسلسل قرار دیا۔اسی تناظر میں حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے فوجی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کیا جائے۔
واضح رہے جمعرات کی علی الصباح اسرائیلی افواج نے جنوبی قصبے بلیدا میں داخل ہوکر بلدیہ کے ایک ملازم کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا جب وہ بلدیہ کی عمارت میں سو رہا تھا۔اسرائیلی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی فورسز نے رات کے وقت حزب اللہ کی عسکری تنصیبات کو تباہ کرنے کے آپریشن کے دوران فائرنگ کی۔








