منیلا۔31اکتوبر (اے پی پی):فلپائن کے صوبے لاگونا میں ایک کار کھائی میں گرنے سے 65 سالہ ڈرائیور ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔شنہوا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ صوبہ لاگونا کے کَوِنتی نامی قصبے میں اُس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی پر قابو کھو دیا،کار ہائی وے سے پھسل کر نیچے گہری کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں مجموعی طور پر …
فلپائن ، کار کھائی میں گرنے سے ایک شخص ہلاک، پانچ زخمی

مزید خبریں
منیلا۔31اکتوبر (اے پی پی):فلپائن کے صوبے لاگونا میں ایک کار کھائی میں گرنے سے 65 سالہ ڈرائیور ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔شنہوا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ صوبہ لاگونا کے کَوِنتی نامی قصبے میں اُس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی پر قابو کھو دیا،کار ہائی وے سے پھسل کر نیچے گہری کھائی میں جا گری۔
گاڑی میں مجموعی طور پر چھ افراد سوار تھے جن میں دو بزرگ اور ایک 11 سالہ بچہ بھی شامل تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔








