ہنوئی ۔31اکتوبر (اے پی پی):ویتنام کے متعدد وسطی صوبوں میں بارشوں اور سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 11 لاپتہ اور 34 زخمی ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائک مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعہ کو رپورٹ میں بتایا کہ ایک لاکھ16ہزار سے زائد گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے، 56 گھر منہدم ہو گئے یا بہہ گئے جبکہ تقریباً 150 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب کے باعث …
ویتنام، بارشوں اور سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 11 لاپتہ ، بڑے پیمانے پر نقصان

مزید خبریں
ہنوئی ۔31اکتوبر (اے پی پی):ویتنام کے متعدد وسطی صوبوں میں بارشوں اور سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 11 لاپتہ اور 34 زخمی ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائک مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعہ کو رپورٹ میں بتایا کہ ایک لاکھ16ہزار سے زائد گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے، 56 گھر منہدم ہو گئے یا بہہ گئے جبکہ تقریباً 150 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
سیلاب کے باعث 4,900 ہیکٹر پر مشتمل دھان اور دیگر فصلیں زیرِ آب آگئیں، 790 ہیکٹر رقبے پر لگے پھلدار درخت متاثر ہوئے، جبکہ 17,700 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے ہیں ، رپورٹ میں بتایا کہ بجلی کی بندش کے باعث چار صوبوں اور شہروں میں 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی 29 ٹن امدادی اشیاء جن میں خیمے، کمبل، ریسکیو کشتیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں ،ہیُو شہر کے سیلاب زدہ متاثرین میں تقسیم کر دی گئی ہیں۔








