نئی دلی۔31اکتوبر (اے پی پی):امریکہ نے رواں برس اب تک 2790 جبکہ برطانیہ نے 100بھارتی شہریوں کو نکال دیا ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ بھارتی شہری مذکورہ ملکوں میں غیر قانونی طور پر رہ رہے تھے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ نے اس سال جنوری سے اب تک2ہزار 7سو 90 اور برطانیہ نے 100سے زائد بھارتی شہریوں کو …
امریکہ نے غیر قانونی طور پر مقیم 2790اور برطانیہ نے 100بھارتی شہریوں کو نکال

مزید خبریں
نئی دلی۔31اکتوبر (اے پی پی):امریکہ نے رواں برس اب تک 2790 جبکہ برطانیہ نے 100بھارتی شہریوں کو نکال دیا ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ بھارتی شہری مذکورہ ملکوں میں غیر قانونی طور پر رہ رہے تھے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ نے اس سال جنوری سے اب تک2ہزار 7سو 90 اور برطانیہ نے 100سے زائد بھارتی شہریوں کو نکال دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ان ملکوں میں غیر قانونی طور پر رہ رہے تھے اورہم نے انکی شناخت اور قومیت کی تصدیق کی اور وہ واپس لوٹ آئے۔یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے اس کارروائی کے تحت بھارتی شہریوں کو وقفہ وقفہ سے امریکہ سے نکالا جا رہا ہے ۔








