یونیسکو نے سعودی دارالحکومت ریاض اور مدینہ منورہ کو تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل کر لیا

ریاض ۔1نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو نے سعودی دارالحکومت ریاض اور مدینہ منورہ کو تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کو پکوان کے حوالے سے سعودی عرب کا دوسرا بڑا تخلیقی شہر قرار دیا گیا۔مدینہ منورہ میں سالانہ بنیاد پر لاکھوں زائرین کی آمد ورفت رہتی ہے علاوہ ازیں یہ شہر …

ریاض ۔1نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو نے سعودی دارالحکومت ریاض اور مدینہ منورہ کو تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کو پکوان کے حوالے سے سعودی عرب کا دوسرا بڑا تخلیقی شہر قرار دیا گیا۔مدینہ منورہ میں سالانہ بنیاد پر لاکھوں زائرین کی آمد ورفت رہتی ہے علاوہ ازیں یہ شہر اپنے روایتی پکوانوں کے حوالے سے بھی ثقافت سے جڑا ہوا ہے۔

ریجن زرخیز آتش فشانی مٹی اور مختلف تہذیبوں کے اثرات کی بدولت مشہور ہے جس کے نتیجے میں ذائقوں اور پکوان کی روایات میں بے پناہ تنوع ہے۔مدینہ منورہ میں پکوانوں کے حوالے سے ایک مرکزی مارکیٹ ’سوق الطباخہ‘ (شیف مارکیٹ) کے نام سے قائم ہے جہاں روایتی ثقافت کا خاص خیال رکھتے ہوئے مقامی پکوانوں کو تیار کیا جاتا ہے۔مذکورہ فہرست میں 100 ممالک کے 350 شہروں کو شامل ہیں جن میں سعودی عرب کے تین شہر الاحسا کو دستکاری ، بریدہ کو پکوان اور طائف کو ادب کے شعبے میں تخلیقی شہر کا درجہ دیا گیا جبکہ اب مدینہ منورہ کو بھی پکوانوں کے حوالے سے تخلیقی شہر کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

دریں اثنا اخبار 24 کے مطابق یونیسکو کی فہرست میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو ’ڈیزائننگ ‘ کے میدان میں تخلیقی شہر کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے یونیسکو کی تخلیقی شہروں کی فہرست میں سعودی عرب کے تین شہر الاحساء، طائف اور بریدہ پہلے ہی شامل ہیں ۔مدینہ منورہ اور ریاض کا اضافہ ہونے کے بعد مملکت کے شہروں کی تعداد 5 ہو گئی جنہیں مختلف حوالوں سے تخلیقی شہر قرار دیا گیا ہے۔