ایشیا و بحرالکاہل کے ممالک میں اقتصادی تعاون کی تنظیم اپیک کا اجلاس آئندہ سال چین کے شہر شینزین میں ہو گا

گیونگ جو۔1نومبر (اے پی پی):ایشیا و بحرالکاہل کے ممالک میں اقتصادی تعاون کی تنظیم اپیک کا اجلاس آئندہ سال چین کے شہر شینزین میں ہو گا۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات چین کے صدر شی جن پنگ نے ہفتہ کو جنوبی کوریا کے شہر گیونگ جو میں ایشیا پیسفک اکنامک فورم سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تیسرا موقع ہو گا جب چین ایپک اقتصادی …

گیونگ جو۔1نومبر (اے پی پی):ایشیا و بحرالکاہل کے ممالک میں اقتصادی تعاون کی تنظیم اپیک کا اجلاس آئندہ سال چین کے شہر شینزین میں ہو گا۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات چین کے صدر شی جن پنگ نے ہفتہ کو جنوبی کوریا کے شہر گیونگ جو میں ایشیا پیسفک اکنامک فورم سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تیسرا موقع ہو گا جب چین ایپک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

چینی صدر نے کہا کہ شینزین بحرالکاہل کے ساحل پر واقع ماہی گیروں کا ایک چھوٹا اور پسماندہ گاؤں تھا جو گزشتہ چند دہائیوں میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ایک جدید بین الاقوامی شہر بن چکا ہے۔انہوں نے اس شہر کے عروج کوچین کے عوام کی طرف سے تخلیق کردہ عالمی ترقی کی تاریخ میں ایک معجزہ قرار دیا اور ساتھ ہی اسے چین کی باہمی مفاد اور دوطرفہ کامیابی پر مبنی پالیسی کااہم مظہر بھی قرار دیا۔چینی صدر نے کہا کہ وہ آئندہ سال شینزین میں اپیک اجلاس میں شریک ہونے والے تمام فریقین ایشیا پیسفک خطے کے ترقیاتی منصوبوں پر مشترکہ طور پر تبادلہ خیال کریں گے اور اس کے روشن مستقبل کی تشکیل کریں گے۔