کابل۔3نومبر (اے پی پی):شمالی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 320 سے زائد زخمی ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق زلزلہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً 1 بجے آیا اور اس کا مرکز صوبہ بلخ کے ضلع خُلم میں تھا جبکہ کابل، بغلان، سمنگان، سرِ پل اور قندوز میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مقامی ذرائع کے …
افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، اموات 20 ہوگئیں، 320 زخمی

مزید خبریں
کابل۔3نومبر (اے پی پی):شمالی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 320 سے زائد زخمی ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق زلزلہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً 1 بجے آیا اور اس کا مرکز صوبہ بلخ کے ضلع خُلم میں تھا جبکہ کابل، بغلان، سمنگان، سرِ پل اور قندوز میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان سمنگان اور بلخ صوبوں میں ہوا جہاں امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیج دی گئی ہیں ۔
وزارت صحت عامہ کے ترجمان ڈاکٹر شرفات زمان نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سمنگان صوبے میں 20 سے زائداموات اور 320 زخمی رپورٹ ہوئے ہیں جنہیں قریب ترین ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ طبی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں جبکہ وزارت نے تمام قریبی ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
دوسری جانب بلخ ریجنل ہسپتال کے ترجمان کمال خان زدران نے بتایا کہ تین لاشیں اور 110 زخمی افراد کو ابو علی سینا بلخی ہسپتال مزار شریف منتقل کیا گیا ہے۔وزارتِ دفاع کے مطابق 209ویں الفتح آرمی کور کی جانب سے امدادی ٹیمیں اور ایمرجنسی یونٹس متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکے ہیں اور ریسکیو، انخلا اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کا عمل جاری ہے۔








