سیئول۔3نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا میں رواں سال ستمبر کے دوران آن لائن خریداری میں 13.3 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ انٹرنیٹ پر گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب بتائی گئی ہے۔شنہوا کے مطابق جنوبی کورین حکام کے جاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ستمبر کے دوران آن لائن خریداری 237.9 کھرب وون (16.6 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو کہ …
جنوبی کوریا میں آن لائن خریداری میں ستمبر کے دوران 13.3 فیصد اضافہ

مزید خبریں
سیئول۔3نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا میں رواں سال ستمبر کے دوران آن لائن خریداری میں 13.3 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ انٹرنیٹ پر گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب بتائی گئی ہے۔شنہوا کے مطابق جنوبی کورین حکام کے جاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ستمبر کے دوران آن لائن خریداری 237.9 کھرب وون (16.6 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 27.9 کھرب(13.3 فیصد) زیادہ ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق یہ تیز رفتار اضافہ بالخصوص امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کی نئی ماڈلز کی بڑھتی ہوئی آن لائن فروخت کے باعث ہوا جہاں گاڑیوں اور ان کے پرزہ جات کی خرید و فروخت میں 136.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق خوراک اور مشروبات کی آن لائن خریداری میں 17.7 فیصد اضافہ ہوا،زرعی، مویشی اور ماہی گیری مصنوعات میں 21.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ سفر و ٹرانسپورٹ خدمات کی آن لائن طلب میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ، روزمرہ استعمال کی اشیا، کمپیوٹرز، ملبوسات اور کاسمیٹکس کی خریداری میں بھی دو عددی شرح سے اضافہ دیکھا گیا۔ای کوپن (e-coupon) خدمات کی آن لائن فروخت میں 1.9 فیصد اضافہ ہوا جو کافی اور کیک جیسے تحائف بطور ای کوپن بھیجنے کے جاری رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سمارٹ فونز، ٹیبلٹس اور دیگر موبائل ڈیوائسز کے ذریعے خریداری میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو ستمبر کے دوران 185.5 کھرب وون (12.6 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی۔








