بیجنگ۔3نومبر (اے پی پی):چین نےجنوبی صوبہ ہائنان کے وین چانگ سپیس کرافٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاوگان-46کامیابی کے ساتھ زمین کے گرد مدار میں پہنچ گیا۔ شنہوا کے مطابق سیٹلائٹ کو بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 47 منٹ پر ترمیم شدہ ’’لانگ مارچ-7‘‘ کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا، جو بعد ازاں کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا۔ …
چین کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں پہنچ گیا

مزید خبریں
بیجنگ۔3نومبر (اے پی پی):چین نےجنوبی صوبہ ہائنان کے وین چانگ سپیس کرافٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاوگان-46کامیابی کے ساتھ زمین کے گرد مدار میں پہنچ گیا۔
شنہوا کے مطابق سیٹلائٹ کو بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 47 منٹ پر ترمیم شدہ ’’لانگ مارچ-7‘‘ کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا، جو بعد ازاں کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا۔
یہ سیٹلائٹ آفات سے بچاؤ اور امداد، زمین کے وسائل کے سروے، آبیات، موسمیات اور دیگر متعلقہ شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔یہ لانچ ’’لانگ مارچ‘‘ کیریئر راکٹ سیریز کا 605 واں مشن تھا۔








