بیلاروس ، ایم اے زیڈ اور ایم اے زیڈ کو پاوا نے پریمیئم کلاس بس متعارف کرا دی

منسک۔3نومبر (اے پی پی):بیلاروس کی منسک آٹوموبائل پلانٹ (ایم اے زیڈ) اور ایم اے زیڈ کوپاوا آٹوموبائل ٹریلر اینڈ باڈی پلانٹ نے مشترکہ طور پر اپنی نئی پریمیئم کلاس بس “MAZ 281” متعارف کرا دی ہے۔ بیلٹا نے ایم اے زیڈ کی پریس سروس کے حوالے سے بتایا کہ یہ نئی بس یورو 5 اخراجی معیار پر پورا اترتی ہے اور اس میں ڈیزل انجن، 80 لیٹر کا فیول ٹینک …

منسک۔3نومبر (اے پی پی):بیلاروس کی منسک آٹوموبائل پلانٹ (ایم اے زیڈ) اور ایم اے زیڈ کوپاوا آٹوموبائل ٹریلر اینڈ باڈی پلانٹ نے مشترکہ طور پر اپنی نئی پریمیئم کلاس بس “MAZ 281” متعارف کرا دی ہے۔ بیلٹا نے ایم اے زیڈ کی پریس سروس کے حوالے سے بتایا کہ یہ نئی بس یورو 5 اخراجی معیار پر پورا اترتی ہے اور اس میں ڈیزل انجن، 80 لیٹر کا فیول ٹینک اور 6 سپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن نصب ہے، یہ بس کل 10 افراد بشمول ڈرائیور کے لیے گنجائش رکھتی ہے۔بس کے ڈیزائن میں مسافروں کے آرام اور سہولت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

سائیڈ دروازہ اور سیڑھی خودکار نظام کے تحت کھلتے ہیں جب کہ ٹینٹڈ شیشے پرائیویسی فراہم کرتے ہیں۔بس کا اندرونی حصہ جدید اور ہم آہنگ رنگوں، نرم نشستوں اور خوبصورت اپولسٹری کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔کشادہ کیبن میں سات ریکلائننگ لیدر سیٹس نصب ہیں۔ سہولیات میں ٹی وی، ٹچ اسکرین آڈیو و ویڈیو کنٹرولز، فولڈنگ ٹیبل، اسٹوریج بن، یو ایس بی پورٹس اور کپ ہولڈرز شامل ہیں۔اس کے علاوہ، ملٹی زون کلائمٹ کنٹرول، ہر نشست کے اوپر علیحدہ وینٹی لیشن اور دن و رات کے لیے اندرونی لائٹنگ سسٹم بھی فراہم کیا گیا ہے۔

ڈرائیور کیبن میں دو اضافی نشستیں بھی دی گئی ہیں جبکہ ڈرائیور کا ورک اسپیس ایرگونومک سیٹ، ملٹی فنکشن اسٹیئرنگ وہیل، کروز کنٹرول، ریئر ویو کیمرا، اسٹیبلٹی کنٹرول، اے بی ایس اور پاور مررز جیسے جدید نظاموں سے مزین ہے۔