اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اسلام آباد چیپٹر کا سالانہ کانووکیشن 2025 بدھ 12 نومبر کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی ہوں گے جو فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو اسناد عطا کریں گے۔تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، چاروں ڈینز، پروفیسرز، پرنسپل افسران، …
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اسلام آباد چیپٹرکا کانووکیشن 12نومبر کو ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اسلام آباد چیپٹر کا سالانہ کانووکیشن 2025 بدھ 12 نومبر کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی ہوں گے جو فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو اسناد عطا کریں گے۔تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، چاروں ڈینز، پروفیسرز، پرنسپل افسران، والدین، ماہرینِ تعلیم، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزارتِ تعلیم کے نمائندگان سمیت بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔
اس موقع پر نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو گولڈ، سلور اور براؤن میڈلز سے نوازا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ یونیورسٹی کی جانب سے گولڈ میڈلز کے ساتھ ساتھ سلور اور برونز میڈلز بھی دیئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کی محنت اور لگن کو سراہا جا سکے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے مطابق کانووکیشن صرف ڈگریوں کی تقسیم نہیں بلکہ طلبہ کی علمی و عملی کامیابیوں کا جشن ہے جو اُن کے مستقبل کی راہیں روشن کرتا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس سال کی تقریب کو خصوصی طور پر یادگار بنانے کے لئے جدید انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ شرکاء کے لئے سکیورٹی اور سہولت کے بہترین انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔








