اسلام آباد ۔3نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا پاور کرشرز (انسٹالیشن، آپریشن اینڈ ریگولیشن) رولز 2020 کے خلاف دائر آئینی درخواست منگل 4 نومبر 2025 کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔یہ مقدمہ آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کیا گیا ہے جس میں درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ رول 2(سی) اور شیڈول IV آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہیں ، انہیں …
سپریم کورٹ، خیبرپختونخوا پاور کرشر رولز کے خلاف دائر درخواست منگل کو سماعت کے لیے مقرر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔3نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا پاور کرشرز (انسٹالیشن، آپریشن اینڈ ریگولیشن) رولز 2020 کے خلاف دائر آئینی درخواست منگل 4 نومبر 2025 کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔یہ مقدمہ آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کیا گیا ہے جس میں درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ رول 2(سی) اور شیڈول IV آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہیں ، انہیں کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ قواعد کے تحت پاور کرشرز کے قیام اور آپریشن سے ماحولیاتی آلودگی، انسانی صحت اور مقامی آبادی کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جبکہ حکومت نے اس حوالے سے مؤثر حفاظتی اقدامات نہیں کیے۔
مقدمے کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ کرے گا۔ عدالت اس معاملے میں یہ جائزہ لے گی کہ آیا صوبائی حکومت کے بنائے گئے قواعد اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہیں یا نہیں۔یاد رہے کہ اس کیس میں عدالتِ عظمیٰ نے اس سے قبل صوبائی حکومت اور ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA-KP) کو قواعد پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔








