اسلام آباد ۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے پروٹیکٹریٹ آف امیگرینٹس آفس اسلام آباد میں بدانتظامی سے متعلق شکایات کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے معائنہ ٹیم تشکیل دے دی ۔وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے مطابق سینئر ایڈوائزر احمد فاروق کی سربراہی میں ٹیم بدھ 5 نومبر 2025 کو پروٹیکٹر آف امیگرینٹس آفس، جی ایٹ ون اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔ وفاقی محتسب کو اس دفتر کے حوالے …
وفاقی محتسب نے پروٹیکٹریٹ آف امیگرینٹس آفس اسلام آباد میں بدانتظامی سے متعلق شکایات کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے معائنہ ٹیم تشکیل دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے پروٹیکٹریٹ آف امیگرینٹس آفس اسلام آباد میں بدانتظامی سے متعلق شکایات کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے معائنہ ٹیم تشکیل دے دی ۔وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے مطابق سینئر ایڈوائزر احمد فاروق کی سربراہی میں ٹیم بدھ 5 نومبر 2025 کو پروٹیکٹر آف امیگرینٹس آفس، جی ایٹ ون اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔
وفاقی محتسب کو اس دفتر کے حوالے سے بدانتظامی، پروٹیکٹر سٹیمپ کے اجرا میں تاخیر، ایجنٹوں کی مداخلت اور بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات سے متعلق بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئی تھیں۔اعجاز احمد قریشی نے ہدایت دی ہے کہ معائنہ ٹیم دفتر کی انتظامیہ سے ملاقات کر کے شکایات کا قابلِ عمل اور دیرپا حل تلاش کرےتاکہ بیرون ملک جانے والے محنت کشوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔








