کراچی۔3نومبر (اے پی پی):چار روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا کراچی میں آغاز ہو گیا ۔نمائش میں44 ممالک کے وفود اور 178 بین الاقوامی و ملکی نمائش کنندگان شریک ہیں۔پیرکو جاری تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سپورٹ صالح الجاسر اعزازی مہمان تھے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نےتقریب میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ …
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا کراچی میں آغاز ،44 ممالک کے وفود اور 178 بین الاقوامی و ملکی نمائش کنندگان کی شرکت

مزید خبریں
کراچی۔3نومبر (اے پی پی):چار روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا کراچی میں آغاز ہو گیا ۔نمائش میں44 ممالک کے وفود اور 178 بین الاقوامی و ملکی نمائش کنندگان شریک ہیں۔پیرکو جاری تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سپورٹ صالح الجاسر اعزازی مہمان تھے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نےتقریب میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں آمد پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ ملکی بحری وسائل کے حوالے سے آگہی کے لئےپاک بحریہ کی جانب سےاس میری ٹائم ایکسپو کا انعقاد قابل تحسین ہے۔مہمانِ خصوصی نے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی اور ایکسپو کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔نمائش میں44 ممالک کے وفود اور 178 بین الاقوامی و ملکی نمائش کنندگان شریک ہیں۔پاک بحریہ اور وزارتِ بحری امور کی سرپرستی میں یہ چار روزہ ایونٹ 6 نومبر تک جاری رہے گا۔








