بھارت گہرےسمندرمیں ایک اورفالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہاہے،بھارت جان لےاس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہو گا، پاکستان کاون پوائنٹ ایجنڈا،افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

راولپنڈی۔3نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت گہرےسمندرمیں ایک اورفالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہاہے،بھارت جان لےاس بار جواب پہلےسےزیادہ شدید ہو گا،افغان طالبان فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو حفاظتی حصار مہیا کرنے کیلئے گنجان آباد علاقوں میں بسا رہے ہیں،پاکستان کاون پوائنٹ ایجنڈاافغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔ ان خیالات کا …

راولپنڈی۔3نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت گہرےسمندرمیں ایک اورفالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہاہے،بھارت جان لےاس بار جواب پہلےسےزیادہ شدید ہو گا،افغان طالبان فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو حفاظتی حصار مہیا کرنے کیلئے گنجان آباد علاقوں میں بسا رہے ہیں،پاکستان کاون پوائنٹ ایجنڈاافغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ امن فوج کافیصلہ حکومت اورپارلیمنٹ کرےگی،پاکستان اپنی سرحدوں،عوام کی حفاظت کیلئےتیارہے،پاکستان پالیسی بنانےمیں خودمختارہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت گہرےسمندرمیں ایک اورفالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہاہے، بھارت نےزمین،سمندر اور فضاء میں جوکچھ کرنا ہے، کرے، بھارت جان لےاس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی شرائط معنی نہیں رکھتیں،دہشت گردی کاخاتمہ اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروپ ملک میں جرائم،سمگلنگ روکنےمیں رکاوٹ ہیں،افغانستان میں منشیات سمگلرزکی افغان سیاست میں مداخلت ہے، افغانستان سےبڑے پیمانےپرمنشیات پاکستان سمگل کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عشرکےنام پرٹیکس لیتےہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کےخلاف آپریشن میں1667دہشت گرد مارے گئے، اس سال 62ہزار 113آپریشن کئے،582فوجی جوان شہیدہوئے،زیادہ ترآپریشن بلوچستان میں ہوئے۔حالیہ پاک افغان کشیدگی کےدوران206افغان طالبان مارےگئے،حالیہ پاک افغان کشیدگی کےدوران112فتنہ الخوارج ہلاک ہوئے،ٹی ٹی پی نےافغان طالبان کےامیرکےنام پربیعت کی، ٹی ٹی پی افغان طالبان کی شاخ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان طالبان فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو حفاظتی حصار مہیا کرنے کیلئے گنجان آباد علاقوں میں بسا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہمارارسپانس سوئفٹ ہے،کوشش کی افغانستان کےساتھ معاملات طے پا جائیں، پاکستان کاون پوائنٹ ایجنڈاہے،افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو،تین چار ماہ میں افغانستان سے دراندازی کےدوران دہشت گردوں کو مارا گیا،مارے گئےدہشت گردوں میں 60فیصدافغان باشندے شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ تیراہ میں آپریشن کی وجہ سےیہاں افیون کی فصل تباہ کی گئی، وادی تیراہ میں ڈرونز،اےاین ایف اورایف سی کےذریعےپوست تلف کی گئی، خیبرپختونخوامیں 12ہزار ایکڑ پر پوست کاشت کی گئی ، فی ایکڑپوست پر منافع 18لاکھ سے32لاکھ روپے بتایاجاتاہے۔ مقامی سیاستدان اور لوگ بھی پوست کی کاشت میں ملوث ہیں،افغان طالبان اس لئے ان کوتحفظ دیتےہیں کہ یہ پوست افغانستان جاتی ہے، افغانستان میں پوست سےآئس اوردیگرمنشیات بنائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج سیاست میں نہیں الجھناچاہتی،فوج کوسیاست سے دور رکھا جائے، گورنر راج سےمتعلق فیصلے کا اختیارحکومت کےپاس ہے۔انہوں نے کہا کہ مدارس کی تعداد2014میں48ہزار،اب ایک لاکھ سےزائدہے۔