اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان 30 اکتوبر کو ایک ثمر آور دوطرفہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی …
پاکستان اور کینیڈا کا عالمی سطح پر امن، خوشحالی اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان 30 اکتوبر کو ایک ثمر آور دوطرفہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور کینیڈا اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ پاکستان کے وسعت کرتی ہوئی مارکیٹ میں کینیڈین سرسوں (کینولا) کی برآمد کو آسان بنایا جائے گا اور اس کینیڈین مصنوعات کے لیے پاکستان کے وسیع ممکنہ مارکیٹ کو تسلیم کیا گیا ہے۔
دونوں وزراء نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے معاہدے (ایف آئی پی اے) کے لیے مذاکرات کے پہلے دور کے کامیاب اختتام کاخیر مقدم کیا۔ وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، اور وزیر برائے بین الاقوامی تجارت کینیڈا منیندر سدھو کی قیادت میں یہ معاہدہ ایک اہم ترجیح ہے جو دونوں ممالک کی مستحکم اور شفاف سرمایہ کاری کے ماحول کو فروغ دینے کی عکاسی کرتا ہے۔
دونوں فریقوں نے توانائی کے تحفظ اور اہم معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کے وسیع معدنی ترقی کے اہداف کے حصول اور اس کی صاف توانائی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں کینیڈین کمپنیوں کے مضبوط اور بڑھتے ہوئے کردار کو تسلیم کیا گیا۔وزراء نے آنے والے دوطرفہ مشاورتی اجلاس کے چھٹے دور کو بھی پیش نظر رکھا جو مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے، حکومت سے حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے او ر سٹریٹجک تعاون کے نئے راستوں کو دریافت کرنے کا پلیٹ فارم ہوگا۔پاکستان اور کینیڈا دونوں اطراف اور عالمی سطح پر امن، خوشحالی اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔








