ہنوئی۔4نومبر (اے پی پی):ویتنام کے وسطی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد بڑھ کر 40 ہو گئی ہے، 6 افراد لاپتہ اور 76 زخمی ہوئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائیک مینجمنٹ اتھارٹی نے منگل کو رپورٹ میں بتایا کہ تقریباً 80 ہزار مکانات زیرِ آب ہیں، 104 مکانات تباہ یا بہہ گئے، جبکہ 453 کو نقصان پہنچا۔ سیلاب کے باعث 10 ہزار 800 …
ویتنام میں سیلاب سےاموات 40 ہو گئیں

مزید خبریں
ہنوئی۔4نومبر (اے پی پی):ویتنام کے وسطی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد بڑھ کر 40 ہو گئی ہے، 6 افراد لاپتہ اور 76 زخمی ہوئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائیک مینجمنٹ اتھارٹی نے منگل کو رپورٹ میں بتایا کہ تقریباً 80 ہزار مکانات زیرِ آب ہیں، 104 مکانات تباہ یا بہہ گئے، جبکہ 453 کو نقصان پہنچا۔
سیلاب کے باعث 10 ہزار 800 ہیکٹر سے زائد دھان اور دیگر فصلیں ڈوب گئیں، جبکہ 68 ہزار 500 سے زیادہ مویشی ہلاک یا بہہ گئے۔ادھر، بجلی کی فراہمی میں خلل کے باعث 1 لاکھ 63 ہزار 200 سے زائد گھرانوں میں بجلی تاحال منقطع ہے۔








