کولمبیا ، پولیس سٹیشن پر کار بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

بگوٹا۔4نومبر (اے پی پی):جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں پولیس سٹیشن پر کار بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق کولمبیا کے جنوب مغربی کوکا ڈیپارٹمنٹ میں واقع میونسپلٹی سویریز کے میئر سیزر سیرون نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ دھماکے میں 2 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین …

بگوٹا۔4نومبر (اے پی پی):جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں پولیس سٹیشن پر کار بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق کولمبیا کے جنوب مغربی کوکا ڈیپارٹمنٹ میں واقع میونسپلٹی سویریز کے میئر سیزر سیرون نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ دھماکے میں 2 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین پولیس سٹیشن کے قریب ایک ہوٹل کے اندر تھے جب ایک دھماکہ خیز مواد عمارت سے ٹکرایا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔کولمبیا کے وزیر دفاع پیڈرو سانچیز نے حملے کی مذمت کی اور اس کا الزام کالعدم انقلابی مسلح افواج (FARC) کے منحرف ارکان پر عائد کیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وہ مقامی حکام اور فوجی کمانڈرز سے ملاقات کر رہے ہیں تاکہ کاوکا کے ساتھ ساتھ ویلے ڈیل کاوکا اور نارینیو میں سکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کئے جا سکیں۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ مزید حملوں کو روکنے میں مدد دینے والی معلومات فراہم کرنے والوں کے لئے 20 کروڑ کولمبیائی پیسو (تقریباً 52 ہزار ڈالر) تک کے انعام جا جائے گا۔