شمالی کوریا ، سپریم پیپلز اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین کم یونگ نام 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

پیانگ یانگ ۔4نومبر (اے پی پی):شمالی کوریا کی سپریم پیپلز اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین کم یونگ نام 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شنہوا کے مطابق کوریا کی ورکرز پارٹی ( ڈبلیو پی کے )کے جنرل سیکرٹری اور شمالی کوریا کے صدرِ مملکت کم جونگ اُن منگل کی صبح کم یونگ نام کے جسدِ خاکی پر گئے اور ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار …

پیانگ یانگ ۔4نومبر (اے پی پی):شمالی کوریا کی سپریم پیپلز اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین کم یونگ نام 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شنہوا کے مطابق کوریا کی ورکرز پارٹی ( ڈبلیو پی کے )کے جنرل سیکرٹری اور شمالی کوریا کے صدرِ مملکت کم جونگ اُن منگل کی صبح کم یونگ نام کے جسدِ خاکی پر گئے اور ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی،شمالی کوریاکی سٹیٹ افیئرز کمیشن، سپریم پیپلز اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی اور کابینہ نے کم یونگ نام کے لیے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کا اعلان کیا ۔ رپورٹ کے مطابق قومی جنازہ کمیٹی 100 افراد پر مشتمل ہے جس میں کم جونگ اُن بھی شامل ہیں۔کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم یونگ نام کے جسدِ خاکی پر منگل کو صبح 9 تاشام 7 بجے تک تعزیت پیش کی جائے گی جبکہ تدفین بدھ کی صبح 9 بجے ہوگی۔