لاہور۔4نومبر (اے پی پی):پی آئی اے انتظامیہ نے انجینئرنگ گروپ کی سازش ناکام بناکر فلائیٹ آپریشنز متبادل ذرائع سے بحال کردیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایک غیر قانونی تنظیم نے انتظامیہ پر دبائو ڈالنے کی نیت سے جہازوں کی کلیئرنس روکنا شروع کردی تھی،اس سازش کا مقصد آپریشنز کو روک کر فضائی نظام کو مفلوج کرنا تھا ۔ انتظامیہ کی ٹیم نے شعبہ انجینئرنگ کے کلیدی عہدیداروں کے ساتھ …
پی آئی اے انتظامیہ نے سازش ناکام بناتے ہوئے فلائیٹ آپریشنز متبادل ذرائع سے بحال کردیا،ترجمان پی آئی اے

مزید خبریں
لاہور۔4نومبر (اے پی پی):پی آئی اے انتظامیہ نے انجینئرنگ گروپ کی سازش ناکام بناکر فلائیٹ آپریشنز متبادل ذرائع سے بحال کردیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایک غیر قانونی تنظیم نے انتظامیہ پر دبائو ڈالنے کی نیت سے جہازوں کی کلیئرنس روکنا شروع کردی تھی،اس سازش کا مقصد آپریشنز کو روک کر فضائی نظام کو مفلوج کرنا تھا ۔ انتظامیہ کی ٹیم نے شعبہ انجینئرنگ کے کلیدی عہدیداروں کے ساتھ مل کر متبادل ذرائع استعمال کیے اور آپریشنز کو کامیابی سے بحال کر دیا۔
انجنئیرنگ گروپ کی غیر قانونی طور پر کام چھوڑنے کے باعث قومی ائیر لائن کی کچھ پروازوں کو تاخیر اور منسوخی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب پروازیں روانہ ہونا شروع ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی کے783 کراچی تا ٹورنٹو اور پی کے701 اسلام آباد تا مانچسٹر بروقت روانہ ہو گئیں۔لاہور سے مدینہ کی پرواز PK747 کو 14 گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ کیا گیا،کراچی سے جدہ کی پروازPK761 بھی 12 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگئی، اسلام آباد سے دبئی کی پروازPK233 بھی 9 گھنٹے تاخیر سے روانہ ،اسلام آباد سے دمام PK245 اور سیالکوٹ سے ریاضPK755 کی پروازیں 7، 7 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔
اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے 741 چھ گھنٹے جبکہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 چار گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ آپریشنل بوجھ کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے مجموعی طور پر5 پروازیں منسوخ کی گئیں،تمام مسافروں کو متبادل پروازوں کی پیشکش کر دی گئی۔ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشنز بہت جلد معمول پر آ جائیگا۔








