صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان کے ضلع قلات میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے 4 بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کو قومی سلامتی کےلئے اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے 4 بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کو قومی سلامتی کےلئے اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم و استقلال کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔ صدرِ مملکت نے وطن دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تسلسل کو قومی سلامتی کےلئے ناگزیر قرار دیا۔