سکیورٹی فورسز نے قلات میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔4نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق یکم نومبرکی رات کوسکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جہاں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ …

راولپنڈی ۔4نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق یکم نومبرکی رات کوسکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جہاں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا گھیرائو کیا اورفتنہ الہندوستان کے 4دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وژن’’ عزم استحکام‘‘ انسداد دہشت گردی مہم کے طور پر علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی حمایت یافتہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیےکارروائیاں پوری شدت سے جاری ہیں۔