واشنگٹن۔4نومبر (اے پی پی):وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو امریکا کا سرکاری کریں گے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ برطانونی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات وائٹ ہائوس کے ایک عہدیدار نے گزشتہ روز بتائی۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ سعودی عرب پر زور دے رہے …
سعودی ولی عہد 18 نومبر کو امریکا کا دورہ ،صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس

مزید خبریں
واشنگٹن۔4نومبر (اے پی پی):وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو امریکا کا سرکاری کریں گے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ برطانونی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات وائٹ ہائوس کے ایک عہدیدار نے گزشتہ روز بتائی۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ سعودی عرب پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو جو ابراہام معاہدوں میں شامل ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ 2020 میں ٹرمپ انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش کے ساتھ اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کیے تھے۔
تاہم سعودی عرب نے ابھی تک اس معاہدے میں شمولیت سے گریز کیا ہے کیونکہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اقدامات کے بغیر ایسا کرنے کے لئے تیار نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو نشر ہونے والے پروگرام ’’60 منٹس‘‘ میں کہا تھا کہ انہیں یقین ہے سعودی عرب بالآخر ابراہام معاہدوں میں شامل ہو جائے گا۔ اس ملاقات کے دوران امریکا۔سعودی دفاعی معاہدے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ایک سینئر امریکی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ اس بات پر غور ہو رہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے آنے پر کچھ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں لیکن تفصیلات ابھی طے نہیں پائیں۔








