جنوبی کوریا میں اکتوبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.4 فیصد اضافہ

سیئول۔4نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا میں رواں سال اکتوبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں ایک سال سے زائد عرصے کا تیز ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وام کے مطابق وزارت ڈیٹا و شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارف قیمتوں جو افراط زر کی ایک کلیدی پیمائش ہے ، میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔ یونہاپ نیوز ایجنسی کے …

سیئول۔4نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا میں رواں سال اکتوبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں ایک سال سے زائد عرصے کا تیز ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وام کے مطابق وزارت ڈیٹا و شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارف قیمتوں جو افراط زر کی ایک کلیدی پیمائش ہے ، میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔

یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ اضافہ جولائی 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے جب افراط زر 2.6 فیصد تک پہنچا تھا۔سال 2025 کے دوران افراط زر کی شرح مسلسل چار ماہ یعنی جنوری سے اپریل تک بینک آف کوریا کے 2 فیصد ہدف سے اوپر رہی جس کے بعد مئی میں اس میں 1.9 فیصد تک کمی ہوئی۔بعد ازاں جون اور جولائی میں یہ دوبارہ 2 فیصد سے اوپر رہی ، اگست میں 1.7 فیصد تک کمی کے بعد ستمبر میں پھر سے 2 فیصد سے تجاوز کر گئی۔