اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے منگل کو پاکستان انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی آئی ڈی سی) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی ڈی سی نے ادارے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں کراچی انڈسٹریل پارک کے ماسٹر پلان، بن قاسم انڈسٹریل پارک، لینڈ لیز پالیسی اور کسٹم …
معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کا پاکستان انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے منگل کو پاکستان انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی آئی ڈی سی) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی ڈی سی نے ادارے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں کراچی انڈسٹریل پارک کے ماسٹر پلان، بن قاسم انڈسٹریل پارک، لینڈ لیز پالیسی اور کسٹم بونڈ ویئرہاؤس کے قیام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہارون اختر خان نے اس موقع پر کہا کہ پی آئی ڈی سی ملکی صنعتی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، جو صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع اور برآمدات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ایک مضبوط صنعتی بنیاد قائم کرنا اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔
ہارون اختر خان نے مزید کہا کہ نئی انڈسٹریل پالیسی کے تحت مقامی صنعتوں کو زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ پاکستان کا صنعتی شعبہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔معاونِ خصوصی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی آئی ڈی سی کے تحت جاری منصوبوں میں شفافیت، کارکردگی اور رفتار میں بہتری لانا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی شعبے میں اصلاحات اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، تاکہ نجی شعبے کو ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ہارون اختر خان نے کہا کہ پی آئی ڈی سی کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر کام جاری ہے، جو صنعتی زونز میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے اور قومی معیشت کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔








