اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 27 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔منگل کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات جاری ہے،انسدادِ ڈینگی مہم کی کارکردگی سے متعلق یومیہ سرویلینس رپورٹ پیش کی گئی،ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لئے شہر کے حساس علاقوں میں …
اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 27 کیس رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 27 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔منگل کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات جاری ہے،انسدادِ ڈینگی مہم کی کارکردگی سے متعلق یومیہ سرویلینس رپورٹ پیش کی گئی،ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لئے شہر کے حساس علاقوں میں 618 مقامات پر فوگنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر شہر کے مختلف حصوں میں 23819مقامات کا معائنہ کیا گیا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 نئے کیس رپورٹ ہوئے ،لاروا کی چیکنگ کے دوران 150 پازیٹیو ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی،12 کیسز رورل ایریاز جبکہ 15 کیسز اربن ایریاز سے سامنے آئے ہیں۔اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 42 مریض زیرِ علاج ہیں۔ڈینگی ٹیموں کی جانب سے مختلف سیکٹرز اور یونین کونسلز میں 876 مقامات پر سپرے کیا گیا اور انسداد ڈینگی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں انسپکشن اور روزانہ کاکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف مقامات سیل اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، پبلک مقامات پر آگاہی بینرز اور انفارمیشن بورڈز نصب کیے گئے ہیں، شہری صفائی کا خیال رکھیں اور ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، آئیں مل کر اسلام آباد کو ڈینگی فری بنانے کے لئے اپنا عملی کردار ادا کریں۔








